پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حیدر آباد میں واقع حضرت سیدنا عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حاضریِ مزار کے آداب سکھائے۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مزارپر حاضری دی۔(رپورٹ: محمد شان عطاری،ڈویژن مشاورت حیدر آباد)