لاک ڈاؤن
کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء نے مدنی کاموں کا سلسلہ جاری
رکھا ہوا ہے۔
مدنی
کاموں کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے: ٭225 مزار شریف پر
حاضری ٭1ہزار 540 اسلامی بھائیوں پر انفرادی
کوشش ٭567 مدنی درس ٭177
گدی نشین، سجادہ نشین اور متولیِّ مزار سے ملاقاتیں ٭
34 اعراس کا فالو اپ کیا گیا ٭6 مزار
شریف پر اعراس کا انعقاد کیا گیا جس میں قراٰن خوانی اور ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا ٭95 مزار شریف پر ذمہ داران کے تقررکیا گیا ٭40 رکن کابینہ کا تقرر کیاگیا ٭1ہزار 400 مزارات کی لسٹ اپ ڈیٹ اور شہر وائز لسٹیں
بنائی گئی ٭عشر جمع کیا گیا ٭کرونامتاثرین میں رقم اور راشن تقسیم کیا گیاجن کی
تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے ٭ تھیلسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا مریضوں کے لئےاسلامی بھائیوں نے 74 بلڈ بیگز ڈونیٹ کئے گئے ٭واٹس اپ اور بذریعہ زوم مدنی مشورے ہوئےاور نگران
پاکستان کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کیا گیا۔
سلطان المشائخ محبوب الٰہی حضرت سیدنا خواجہ
نظام الدین اولیاء کے مزارِ پُر انوار پر
حاضری
پچھلے دنوں نگرانِ دہلی ریجن سید وثیق عطاری نے ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ جامعات المدینہ
، مدرس المدینہ و دارالمدینہ کا دورہ کیا اورسلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ سلطان
المشائخ محبوبِ الٰہی حضرت سیدنا خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہکے مزارِ پُر انوار پر حاضرہوکر
فاتحہ خوانی و دعا کی سعادت حاصل کی اس
موقع پررکن ہند مشاورت محمد سلطان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت
گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حضرت پیرسائیں محمدشفیع سرکار چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار
پُر انوار پرحاضر ہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی سعادت حاصل کی نیز وہاں کےسجادہ نشین ریاض احمد چشتی قادری صاحب سے عیادت کرتے ہوئے
انہیں مجلس کاتعارف پیش کیا۔(رپورٹ:یاسرعرفات عطاری، مجلس مزارات اولیاء)
شاہ ابوالحسین احمد نوری المعروف نوری میاں کا عرس مبارک بڑے ہی عقیدت و
احترام سے منایا گیا
8مارچ
2020ء مارہرہ شریف میں میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت کے پیر خانہ شاہ ابوالحسین احمد نوری المعروف
نوری میاں رحمۃ
اللہ تعالٰی علیہ کا عرس مبارک بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا
گیا جس میں ملک و ملت کے علماءو مشائخ اور بڑی تعداد میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی ۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
و المشائخ ، مجلس مزاراتِ اولیاء اور مجلس برائے کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اجتماع میں تشریف لائے ہوئےاکابر علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفۃً پیش کیں ۔ ذمہ داران نے بالخصوص سجادہ نشین خانقاہ عالیہ
قادریہ برکاتیہ حضور قبلہ پروفیسر سید امین میاں قادری برکاتی ، سید نجیب حیدر میاں
قادری برکاتی اور مبلغ اسلام حضرت مفتی محمد عبدالمبین نعمانی قادری مصباحی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سے
ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق گفتگو
ہوئی مشائخ کرام نے خدمات دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا، اور دعوتِ اسلامی و بانی دعوتِ اسلامی
کے حق میں دعائیں کیں۔ (رپورٹ:محمد
صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و
المشائخ)
عرس پیر سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت بابا کرماں والے کےموقع پر قرآن خوانی و نیکی کی دعوت کا سلسلہ
فقیہ اعظم حضرت مفتی نور اللہ نعیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ
عرس کا اہتمام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء
کے تحت آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ رضویہ بصیر پور شریف میں فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا نور اللہ نعیمی
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمجلس کے رکنِ ریجن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضر ہوکر اجتماعی ذکر و نعت اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مدرستہ
المدینہ کے طلبائے کرام نےمزار شریف پر قراٰن خوانی کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر مفتی محب اللہ
نوری قادری صاحب اور عرس میں تشریف لا ئے ہوئے
دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاء)
حضرت فضل قریشی، حضرت بلال شاہ بخاری اور حضرت
کریم شاہ بخاری کے مزارات پر حاضری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے
تحت گزشتہ دنوں گڈاپ زون کے رکن اسلامی
بھائی نے معمار کابینہ کراچی میں حضرت فضل قریشی، حضرت بلال شاہ بخاری اور حضرت
کریم شاہ بخاری رحمۃ
اللہ علیہم کے مزارات پر حاضر ہوکر
فاتحہ خوانی و دعا کی اور مزار سے متصل مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد لقمان نعیمی
سے ملاقات کی اور معمار کابینہ کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا نیز مدنی
حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
حضرت محبوب الٰہی نظام الدین اولیاء و دیگر
بزرگانِ دین کے مزارات پر حاضری
دعوتِ کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت نگرانِ مجلس صدام حسین عمادی عطاری و دیگرذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے گزشتہ دنوں دہلی میں حضرت محبوب الٰہی نظام الدین
اولیاء، حضرت شیخ ابوبکر طوسی قلندری، حضرت شیخ پرّاں عمادالدین قلندر، حضرت شیخ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی، حضرت سرمد شہید اور حضرت ہرے
بھرے شاہ رحمۃ
اللہ علیہم اجمعین کے مزاراتِ پُر انوار پر حاضرہو کر فاتحہ خوانی و دعا کرنے
کی سعادت حاصل کی جبکہ نگرانِ مجلس نے مختلف جامعات و مدارس میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا
۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری خادم
مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مزارات اولیاء کے تحت 22فروری2020ء بروز ہفتہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں ساہیوال زون
گوجرہ کابینہ میں سید محمد شہسوار علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ(بانی دارالعلوم چراغیہ گوجرہ شریف) اور محمد شریف خلیق رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی اور مزار
کے احاطے میں مدنی حلقے لگا کر زائرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز مزار شریف کے متولیین(اسرار البہار شاہ، سائیں
محمد خلیق) سے
ملاقات کی۔ انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اعراس کے موقع پر مزارات پر
مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔
گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ
اولیاء کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے فیصل آباد ریجن میانوالی شہر میں حضرت سید محمد ظہورالدین سیالوی
اورحضرت سید سلطان محمد زکریا شاہ گیلانی قادری رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی نیز زائرین
میں مدنی حلقے لگائے جس میں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ (رپورٹر:دانیال
عطاری مجلس مزارات اولیاء)
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورہ، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری نے مدنی
پھول دیئے
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے
تحت 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے گزشتہ ماہ کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے مزارات پر خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد شان عطاری ، ڈویژن مشاورت حیدرآباد)
Dawateislami