سیالکوٹ میں حضرت امام علی الحق شہید کے مزار
شریف پر ذمہ داران کی حاضری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد سیالکوٹ میں
حضرت امام علی الحق شہید کے مزار شریف پر رکن کابینہ کے ہمراہ حاضری دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف غلام مصطفیٰ سےملاقات
کا بھی سلسلہ ہوا جس میں اُنہیں دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے اگست کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری رکن زون،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کےتحت 5اگست 2021ءکو جہلم چکوال زون میں حضرت سخی
سلیمان پارس رحمةاللہ
علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا
گیا۔اس عرس میں جہلم مدرسۃالمدینہ بوائز کےبچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا
سلسلہ کیا ساتھ ہی زون ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاءنے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضری دی ۔آخر میں نگرانِ زون نےفاتحہ خوانی اور دعاکروائی۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون)
حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانواں والی سرکار کے
سالانہ عرس پر قرآن خوانی کا سلسلہ
گجرات
میں حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانواں والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ
مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2021ء کو مزار شریف پر قرآن
خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک
کی تلاوت کی۔قرآن خوانی کے بعد شعبہ مزارات اولیاء کے رکن زون ثناء اللہ عطاری نے مدرسۃ
المدینہ بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ
ہوا۔ (رپورٹ:
ثناء اللہ عطاری، سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء ملتان کے ریجن ذمہ دار محمد سعید عطاری نے ریجن ،
زون اور کابینہ کے ذمہ داران کے ہمراہ چشتیاں شہر میں ضلع بہاولنگر میں مزار شریف
پر حاضری دی اور صاحب مزار کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
اس
موقع محمد سعید عطاری زائرین کو حاضری مزار کے آداب سکھائےاور انہیں سیرت اولیاء
کے مطابق زندگی گزار نے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سعید عطاری، ریجن
ذمہ دار ملتان شعبہ مزارات اولیاء)
ضلع گجرات میں حضرت قاضی سلطان محمود اعوان علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری
دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ
دار ثناء اللہ عطاری نے ضلع گجرات میں حضرت قاضی سلطان محمود اعوان رحمۃ
اللہ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ثناء اللہ عطاری نے سجادہ نشین مولانا
صاحبزادہ قاضی سلطان محمود اعوان صاحب سے ملاقات کی اور شعبہ مزارات اولیاء کا
تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں
پڑھنے والے طلبہ نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔(رپورٹ: ثناء اللہ عطاری، زون ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء)
سیالکوٹ،
وزیر آباد کابینہ ، ڈویژن گکھڑ اطراف ، علاقہ چک سنتہ میں حضرت سید بابا پیر شاہ رحمۃ اللہ علیہ سالانہ
عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ
مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جولائی 2021ء کو مزار شریف پر قرآن
خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک
کی تلاوت کی۔قرآن خوانی کے بعد شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے بچوں کے
ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:
ثناء اللہ عطاری، سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء)
رکن شوریٰ
جنید احمد مدنی جیکب آباد کابینہ میں تشریف لائے مجلس مزارات اولیاء کے تحت درگاہ
عالیہ ہمایوں شریف میں عمدۃ الفقہاء عبدالغفور ہمایونی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار
پاک پر حاضری دی اور موجودہ گدی نشین میاں عبدالباقی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی
کی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔ اس موقع پر مزارات
اولیاء ریجن ذمہ دار محب عطاری اور نگران کابینہ عبدالوحید مدنی اور دیگر اسلامی
بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری مجلس کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ
دار)
حضرت مولانا مفتی حافظ محمد سعید احمد قادری رضوی چشتی کے عرس کے سلسلہ میں اجتماع ذکر ونعت
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں حضرت مولانا
مفتی حافظ محمد سعید احمد قادری رضوی چشتی رحمۃ اللہ
علیہ کے
عرس شریف پر اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہوا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرابیان فرمایا۔اجتماعی
دعا اور مزار شریف پر اجتماعی حاضری دی گئی۔سجادہ
نشین صاحبزادہ حضرت مولانا محمود قادری صاحب سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دعوت
اسلامی کے تحت عرس کے انداز کو سراہا۔
ریجن ذمہ دار مزارات اولیاء محمد محب عطاری مدنی
، مولانا سہیل عطاری اور عاشق مدنی صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی نئی کتاب سیرت الانبیاء
، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور فیضانِ خطبات
رضویہ تحفے میں پیش کیں, آخر میں فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی
دعوت بھی دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ داران شعبہ مزارات
اولیاء نے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر
محمود قادری دامت برکاتہم العالیہسے ملاقات کی اور
تحفہ پیش کیا۔
شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ نگران مجلس کا جنوبی زون میں جدول رہا جہاں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری
صاحب نے مدنی مشورے میں نگران مجلس اور ریجن
ذمہ دار کو مدنی پھول دئیے۔
ذمہ داران دعوت اسلامی کی حضرت سیدنا سنان بن سلمہ کے
مزار شریف پر حاضری
6مارچ 2021ء کو شعبہ مزارات اولیاء دعوت
اسلامی کے ریجن ذمہ دار عبد الکبیر عطاری نے نگران کابینہ پشاور کے ہمراہ پشاور
میں واقع صحابی رسول حضرت سیدنا سنان بن سلمہ رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر
حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ذمہ داران نے مزار شریف کے خادمین سے ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: عبد الکبیر عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس
اطراف کے زیر اہتمام ہونے والے کورسز میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کورس کرنے
والے 12 ماہ کے عاشقان رسول کورس نے شرکت
کی۔
نگران مجلس مزارات اولیاء قادر بخش عطاری نے
شعبے کا تعارف پیش کیا مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بیان کیا۔
Dawateislami