دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں حضرت مولانا مفتی حافظ محمد سعید احمد قادری رضوی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس شریف پر اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرابیان فرمایا۔اجتماعی دعا اور مزار شریف پر اجتماعی حاضری دی گئی۔سجادہ نشین صاحبزادہ حضرت مولانا محمود قادری صاحب سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت عرس کے انداز کو سراہا۔

ریجن ذمہ دار مزارات اولیاء محمد محب عطاری مدنی ، مولانا سہیل عطاری اور عاشق مدنی صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی نئی کتاب سیرت الانبیاء ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور فیضانِ خطبات رضویہ تحفے میں پیش کیں, آخر میں فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔