شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ نگران مجلس   کا جنوبی زون میں جدول رہا جہاں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے مدنی مشورے میں نگران مجلس اور ریجن ذمہ دار کو مدنی پھول دئیے۔

دوسری طرف نگران مجلس قادر بخش عطاری نے لاہور کے دونوں زون کے رکن زون اور اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدنی عطیات اور رمضان اعتکاف کے حوالے سے تربیت فرمائی اور آخر میں اجتماعی طور پر میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف کے پاس ہی مزار ذمہ دار کے گھر اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء لاھور ریجن عبدالکبیر عطاری)