دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات ِاولیاء کے تحت 23نومبر2021ءبروزمنگل گجرات کے علاقےڈھوڈا شریف میں بزرگان ڈھوڈا شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

اس دوران شعبہ مزارات اولیاء کے ریجن و زون ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی نیز دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی رہا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمزارشریف کمیٹی کےچیئرمین صوفی امانت علی سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبے مزاراتِ اولیاءسمیت دیگرمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نےانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزارات اولیاء کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے پاکپتن زون میں بابا محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کےموقع پران کےمزارپر حاضری دی اور دربار والی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے21نومبر2021ءکوایک ماہ کےمدنی قافلےمیں سفرکرنےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں سجادہ نشین سےملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےبارےمیں بتایانیزامامِ مسجد سے دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےمتعلق مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےتحت 14نومبر2021ءبروزاتوارذمہ داراسلامی بھائیوں کاشاہ کوٹ کابینہ کاشیڈول رہاجس میں رکنِ ریجن دانیال عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ مختلف مزارات پرحاضری دی۔

اس کےعلاوہ رکنِ ریجن نے نگران کابینہ ندیم عطاری اور ڈویژن نگران سے ملاقات کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پرگفتگوکی بالخصوص حضرت بابا نولکھ ہزاری رحمۃالله علیہ کے مزار شریف پر دینی کاموں کے بارےمیں مشاورت کی۔

مزید21نومبر2021ءکوایک ماہ کےمدنی قافلےکےحوالےسےاہداف کافالواپ لیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےزیرِاہتمام 11نومبر2021ءبروزجمعرات کوٹ مٹھن شریف میں خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کےموقع پرسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں دعوتِ اسلامی کےمقامی جامعۃ المدینہ کےطلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات گدی نشین حضرات نےشرکت کی۔

اس موقع پرجامعۃالمدینہ کےطلبۂ کرام نےمزارپرقراٰن خوانی کی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے اولیائےکرام کی سیرت پرسنتوں بھرابیان کیا۔

اس کےعلاوہ مولانا ابوبکر عطاری مدنی اور مولانا حافظ عمران عطاری مدنی نے باگاہِ رسالت میں نعتِ رسول ِمقبولﷺ،فاتحہ خوانی اور درودوسلام کانذرانہ پیش کیا۔بعداازاں گدی نشین حضرات نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کرتےہوئےاظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: محمد سعید عطاری ریجن ذمہ دار مزارات اولیاء ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےذمہ داراسلامی بھائیوں نے چکوڑی شریف گجرات میں خلیفہ پیرمہر علی شاہ صاحب ،پیر سیّد غلام سرور شاہ صاحب ، وڑائچانوالہ میں پیر سید حاکم شاہ صاحب ، بگنہ شریف گجرات میاں محمد اکرم چشتی اور ڈنگہ گجرات میں پیر سیّد آغا شاہ صاحب علیہم رحمہم اللہ کے مزارات پر حاضری دی۔

اس موقع پرذمہ داران نے سجا دہ نشین سیّد حسامُ الدین شاہ صاحب، سجادہ نشین میاں محمد ارشد صاحب  اور پیرسیّد کلمۃاللہ شاہ صاحب سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےحوالےسےبتایا۔اس کےعلاوہ انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت13اکتوبر2021ءبروزبدھ پنجاب کے شہر ملک وال میں قائم آستانہ عالیہ بہگام شریف کے مشائخِ عظاّم پیر سیّد علی شاہ گیلانی، پیر سیّد گلزار حسین شاہ گیلانی، پیر سیّد عاشق حسین شاہ گیلانی اور پیر سیّد آغا بیداربخت گیلانی رحمۃ اللہ علیھم کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بوائز(دعوتِ اسلامی) کے بچوں سمیت دربار عالیہ بہگام شریف کے سجادہ نشین پیر سیّد حافظ ابن الحسن گیلانی کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اورقرآن خوانی سلسلہ کیا۔بعدازاں دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔

سجادہ نشین پیر سید حافظ ابن الحسن گیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے زیرِ اہتمام  حضرت سیدنا بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے سلسلے میں ملتان میں 15ستمبر2021ءبروزبدھ ذمہ داران ِدعوتِ اسلامی کی حاضری کا سلسلہ ہوا ۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے قراٰن خوانی اور دعا کا سلسلہ کیانیز بعد نماز ِ مغرب ریجن ذمہ دار مزاراتِ اولیا نے ’’بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت ‘‘پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

بعد ازاں اختتام پر اسلامی بھائیوں میں فیضان بہاؤ الدین زکریا رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپوٹ: محمد سعید عطاری ریجن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے زیرِ اہتمام  ضلع خانیوال چک نمبر 12اے ایج میں اشفاق احمد رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مزارات پر حاضری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپوٹ: محمد سعید عطاری ملتان ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد  سیالکوٹ میں حضرت امام علی الحق شہید کے مزار شریف پر رکن کابینہ کے ہمراہ حاضری دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف غلام مصطفیٰ سےملاقات کا بھی سلسلہ ہوا جس میں اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے اگست کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کےتحت 5اگست 2021ءکو جہلم چکوال زون میں حضرت سخی سلیمان پارس رحمةاللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔اس عرس میں جہلم مدرسۃالمدینہ بوائز کےبچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا سلسلہ کیا ساتھ ہی زون ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاءنے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی ۔آخر میں نگرانِ زون نےفاتحہ خوانی اور دعاکروائی۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون)


گجرات میں حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانواں والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔

شعبہ مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2021ء کو مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کی۔قرآن خوانی کے بعد شعبہ مزارات اولیاء کے رکن زون ثناء اللہ عطاری نے مدرسۃ المدینہ بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: ثناء اللہ عطاری، سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء ملتان کے ریجن ذمہ دار محمد سعید عطاری نے ریجن ، زون اور کابینہ کے ذمہ داران کے ہمراہ چشتیاں شہر میں ضلع بہاولنگر میں مزار شریف پر حاضری دی اور صاحب مزار کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔

اس موقع محمد سعید عطاری زائرین کو حاضری مزار کے آداب سکھائےاور انہیں سیرت اولیاء کے مطابق زندگی گزار نے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سعید عطاری، ریجن ذمہ دار ملتان شعبہ مزارات اولیاء)