پچھلے دنوں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے دیگر  ذمہ داران کے ہمراہ کیماڑی ڈسٹرکٹ کے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی ۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے حضرت سیدنا افضال شاہ چشتی علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور مزار انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مزار پر ہونےوالے 6 دن کی تقریبات میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک دن کے اجتماعِ ذکر ونعت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی سطح کے ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کیماڑی ڈسٹرکٹ کے فش ہاربر ٹاؤن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائی نے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ذیلی ذمہ داران کی تقرری کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے حضرت سیّدنا یوسف شاہ غازی علیہ الرحمہ اور حضرت سیّدنا علی شاہ بخاری المعروف سخی سرمست علی شاہ علیہ الرحمہ کے مزارات پر حاضری دی۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران شعبہ مزارات اولیاء نے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی کے علاقے کورنگی ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے  پرانے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مزاراتِ اولیاء  کے کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قادر بخش عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذیلی شعبہ جات کے مختلف امور پر پر مشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شعبہ مزاراتِ اولیاء اوردعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا الحافظ القاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رضوی نوری علیہ الرحمہ کے40 ویں سالانہ عرس کے موقع پرشعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کے ہمراہ قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مزارِ مبارک پر حاضری دی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا کے سفر پر روانہ ہواجس میں شعبہ مزارات اولیاء کےکراچی مشاورت ذمہ دار، ڈویژن ڈسٹرکٹ اور ٹاون ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ مدنی قافلہ سیہون شریف گیا ، دورانِ مدنی قافلہ عاشقانِ رسول نے حضرت سیّدنا عثمان مروندی معروف لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں نماز کا مکمل عملی طریقہ اور چوک درس کا طریقہ سکھایا گیا۔

بعدازاں اس حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نیز مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو بہت سراہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں حضرت سیّدنا سخی سلطان شاہ بخاری المعروف پیر عمر شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ملیر ٹاؤن محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ذمہ داران سمیت ڈویژن نگران ومشاورت موجود تھے۔بعدازاں ذمہ داران نے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا غلام نبی شاہ المعروف سمندری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 30ویں سالانہ عرس کےموقع پر لنک روڈ کاٹھوڑ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے بتایا۔

ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔اس کے علاوہ صاحبزادہ جوہر مجید شاہ کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی ہوئی جس پر صاحبزادہ نے اظہارِ مسرت کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(رپورٹ:شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت حضرت سیّدنا قطب عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر رنچھوڑ لائن کراچی میں اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو اجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاولیائےکرام کی سیرت پرعمل کرنےکاذہن دیا۔اس دوران شعبہ مزارات اولیاء کراچی ریجن و زون ذمہ داران اور نگران ڈویژن و علاقائی ذمہ داران بھی موجودتھے۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات ِاولیاء کے تحت 23نومبر2021ءبروزمنگل گجرات کے علاقےڈھوڈا شریف میں بزرگان ڈھوڈا شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

اس دوران شعبہ مزارات اولیاء کے ریجن و زون ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی نیز دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی رہا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمزارشریف کمیٹی کےچیئرمین صوفی امانت علی سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبے مزاراتِ اولیاءسمیت دیگرمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نےانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزارات اولیاء کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے پاکپتن زون میں بابا محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کےموقع پران کےمزارپر حاضری دی اور دربار والی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے21نومبر2021ءکوایک ماہ کےمدنی قافلےمیں سفرکرنےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں سجادہ نشین سےملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےبارےمیں بتایانیزامامِ مسجد سے دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےمتعلق مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےتحت 14نومبر2021ءبروزاتوارذمہ داراسلامی بھائیوں کاشاہ کوٹ کابینہ کاشیڈول رہاجس میں رکنِ ریجن دانیال عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ مختلف مزارات پرحاضری دی۔

اس کےعلاوہ رکنِ ریجن نے نگران کابینہ ندیم عطاری اور ڈویژن نگران سے ملاقات کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پرگفتگوکی بالخصوص حضرت بابا نولکھ ہزاری رحمۃالله علیہ کے مزار شریف پر دینی کاموں کے بارےمیں مشاورت کی۔

مزید21نومبر2021ءکوایک ماہ کےمدنی قافلےکےحوالےسےاہداف کافالواپ لیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)