28 شوال المکرم, 1446 ہجری
حاجی
غائب شاہ غازی بخاری علیہ الرحمہ کے مزار پرانوار پر ماہانہ محفل ذکر ونعت کا
سلسلہ
Wed, 9 Mar , 2022
3 years ago
گزشتہ
دنوں مزار مبارک حضرت پیر سید حاجی غائب شاہ غازی بخاری علیہ الرحمہ کے مزار
پرانوار پر ماہانہ محفل ذکر ونعت کا سلسلہ ہو اجس میں مبلغ دعوت اسلامی ذمہ دار
شعبہ مزارات اولیاء نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیماڑی ٹاؤن کے ٹاؤن
نگران ، ڈسٹرکٹ کیماڑی مزار ذمہ داران نے شرکت کی ، مزار شریف پر حاضری دی اور انتظامیہ سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
اس کے
علاوہ مزار شریف پر ٹاؤن نگران حاجی محمد رفیق عطاری نے شعبہ مزارات اولیاء کا
ماہانہ مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ: ابوحماد شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات
اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:مصطفی انیس)