دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت
حاجی نوشہ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران شعبہ قادر بخش عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ
مزارات اولیاء یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران منڈی بہاوالدین حاجی رفعت عطاری
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عرس مبارک کے موقع پر دینی
کام کرنے والے شعبہ جات کے اہداف طے کئے۔
مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق عرس مبارک
کے بعد 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے نیز اس موقع پر تقسیم رسائل، سیکھنے
سکھانے کے حلقے اور لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی سلسلہ رہے گا۔بعدازاں ذمہ
داران نے مزارشریف پر اجتماعی طور پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔
واضح رہے یہ عرس مبارک رنمل شریف ضلع منڈی
بہاوالدین میں 22 جون تا 26 جون
2022ء تک جاری رہے گا، مقامی عاشقانِ رسول
سے شرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ:دانیال
عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)