دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ریجن ذمہ دار نے دربار ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نگران کابینہ، شہر اور اطراف کے نگرانوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں ساہیوال شہر میں ذمہ داران  کی تقرری کی گئی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مختلف مزارات پر حاضری بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے حضرت سخی سلطان حق باہو رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے والدین کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ حاضری کے بعد اسلامی بھائیوں نے اوقاف کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عرس کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے عارف والا قبولہ شریف میں مختلف مزارات پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ایک مزار شریف ذمہ دار کا تقرر کیا گیا اور ڈویژن سطح پر بھی تقرری کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گلگت بلتستان زون استوار کابینہ میں قائم حضرت سیدنا ذرمست خان رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکا کو حاضری مزار کے آداب سکھائے گئے اور اولیاء کرام کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔ بعد مدنی حلقہ ذمہ داران نے صاحب مزار کے صاحبزادگان سے ملاقات کی ۔ صاحبزادگان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔ (رپورٹ: عبد الکبیر عطاری، مجلس مزارات اولیاء گلگت بلتستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے گلگت بلتستان میں موجود حضرت سید اکبر شاہ بابا اور حضرت مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہم کےمزار شریف پر حاضری دی جہاں ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ حاضری کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا اور ذمہ داران نے صاحبزادگان سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا بشیر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔


لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء نے مدنی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مدنی کاموں کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے: ٭225 مزار شریف پر حاضری ٭1ہزار 540 اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش ٭567 مدنی درس ٭177 گدی نشین، سجادہ نشین اور متولیِّ مزار سے ملاقاتیں ٭ 34 اعراس کا فالو اپ کیا گیا ٭6 مزار شریف پر اعراس کا انعقاد کیا گیا جس میں قراٰن خوانی اور ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا ٭95 مزار شریف پر ذمہ داران کے تقررکیا گیا ٭40 رکن کابینہ کا تقرر کیاگیا ٭1ہزار 400 مزارات کی لسٹ اپ ڈیٹ اور شہر وائز لسٹیں بنائی گئی ٭عشر جمع کیا گیا ٭کرونامتاثرین میں رقم اور راشن تقسیم کیا گیاجن کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے ٭ تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئےاسلامی بھائیوں نے 74 بلڈ بیگز ڈونیٹ کئے گئے ٭واٹس اپ اور بذریعہ زوم مدنی مشورے ہوئےاور نگران پاکستان کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کیا گیا۔


پچھلے دنوں نگرانِ دہلی ریجن سید وثیق عطاری  نے ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ جامعات المدینہ ، مدرس المدینہ و دارالمدینہ کا دورہ کیا اورسلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ سلطان المشائخ محبوبِ الٰہی حضرت سیدنا خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہکے مزارِ پُر انوار پر حاضرہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی سعادت حاصل کی اس موقع پررکن ہند مشاورت محمد سلطان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حضرت پیرسائیں محمدشفیع سرکار چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار پُر انوار پرحاضر ہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی سعادت حاصل کی نیز وہاں کےسجادہ نشین ریاض احمد چشتی قادری صاحب سے عیادت کرتے ہوئے انہیں مجلس کاتعارف پیش کیا۔(رپورٹ:یاسرعرفات عطاری، مجلس مزارات اولیاء)


8مارچ 2020ء مارہرہ شریف میں میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت کے پیر خانہ شاہ ابوالحسین احمد نوری المعروف نوری میاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عرس مبارک بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں ملک و ملت کے علماءو مشائخ اور بڑی تعداد میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ ، مجلس مزاراتِ اولیاء اور مجلس برائے کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں تشریف لائے ہوئےاکابر علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفۃً پیش کیں ۔ ذمہ داران نے بالخصوص سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ حضور قبلہ پروفیسر سید امین میاں قادری برکاتی ، سید نجیب حیدر میاں قادری برکاتی اور مبلغ اسلام حضرت مفتی محمد عبدالمبین نعمانی قادری مصباحی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق گفتگو ہوئی مشائخ کرام نے خدمات دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا، اور دعوتِ اسلامی و بانی دعوتِ اسلامی کے حق میں دعائیں کیں۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن، پاکپتن زون، اوکاڑہ کابینہ، ڈویژن شہر اوکاڑہ بروز پیر منگل بدھ سالانہ عرس مبارک آستانہ  پیر سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت بابا کرماں والے شریف مزار پر شیڈول کا سلسلہ رہا،جس میں مدنی قافلہ نے مزار شریف پر سفر کیا ، آنے والے زائرین میں نیکی دعوت پیش کی، زائرین میں مدنی حلقوں کی ترکیب کی گئی، مزار شریف کے اطراف میں مدنی دورے، چوک درس وغیرہ دئیے گئے، مجلس مزارات اولیاء کے رکن ریجن اور رکن کابینہ نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مزار شریف پر اجتماعی حاضری دی، ذکرو نعت صلوٰۃ و سلام اور مدرستہ المدینہ کے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر قرآن خوانی کی ترکیب کی گی اور خلفائے کرام سے ملاقات بھی کی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ رضویہ بصیر پور شریف میں  فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا نور اللہ نعیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمجلس کے رکنِ ریجن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضر ہوکر اجتماعی ذکر و نعت اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مدرستہ المدینہ کے طلبائے کرام نےمزار شریف پر قراٰن خوانی کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر مفتی محب اللہ نوری قادری صاحب اور عرس میں تشریف لا ئے ہوئے دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت  گزشتہ دنوں گڈاپ زون کے رکن اسلامی بھائی نے معمار کابینہ کراچی میں حضرت فضل قریشی، حضرت بلال شاہ بخاری اور حضرت کریم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہم کے مزارات پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی اور مزار سے متصل مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد لقمان نعیمی سے ملاقات کی اور معمار کابینہ کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا نیز مدنی حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔