ڈیرہ غازی خان زون راڑاشم میں موجود حضرت علامہ پیر سید محسن شاہ بخاری الباروی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا۔

اس موقع پر جامعہ احسن القرآن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جامعہ احسن القرآن کے مہتمم اور سجادہ نشین دربار محسن شاہ سمیت دور دراز سے تشریف لائے علماء اور مشائخ کرام نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مزارات اولیاء کے رکن ملتان اور رکن کابینہ سمیت تین رکن مجلس نے پروگرام میں تشریف لانے والے علماء اور مشائخ کرام سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی کاوش کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔