دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے رکن ریجن دانیال عطاری کے ہمراہ بچیکی چوچک شریف میں مختلف مزارات اولیاء پر حاضری دی جہاں گدی نشین اور ان کے صاحبزاد گان سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور طالب علم دین کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے عالم کورس میں داخلہ لینےکی دعوت پیش کی ۔

اس موقع پر مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ڈویژن نگران سے ملاقات بھی کی اور ڈویژن میں موجود مزارات اولیاء پر ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آنے والے اعراس کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں اعراس کے مواقع پر مدنی کام کی تیاری کے حوالے سے کلام ہوا جبکہ شعبہ میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: عارف عطاری فیصل آباد ریجن مجلس مزارات اولیاء جڑانوالہ زون)