پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب آستانہ عالیہ جسوکی دھون دیپالپور شریف کی فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف تشریف آوری ہوئی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ۔

پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب نے فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف میں قائم جامعہ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حضرت کو دعوت اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا اور دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کی دینی، سماجی، اور فلاحی خدمات کا خاکہ پیش کیا گیا جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک دعاؤں سے نوازا۔