دعوت اسلامی کی مجلس  مزارات اولیاء کے تحت پچھلے دنوں عبدالکبیر عطاری گلگت بلتستان زون نے پشاور کابینہ میں نگران کابینہ کے ہمراہ پیران عظام اور گدی نشین حضرات سے ملاقاتیں کیں۔

جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مزارات شریف پر حاضری دی اور مدنی حلقوں کا اہتمام کیا جس میں حاضرین کو ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی دعوت دی اور پشتو زبان میں نیکی کی دعوت اور فیضان نماز کتابوں سمیت د یگر رسائل تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر سید عبید اللہ شاہ صاحب گدی نشین نے جوہر وٹاون فیضان مدینہ میں آنے کی نیت کرتے ہوئے کہا کے انشاء اللہ تقریبا 19 اسلامی بھائیوں سمیت اپنے مریدوں کے ہمراہ لاہور جوہر ٹاون فیضان مدینہ میں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرینگے۔( رپورٹ: مجلس مزارات اولیاء لاہور ریجن)