8مارچ 2020ء مارہرہ شریف میں میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت کے پیر خانہ شاہ ابوالحسین احمد نوری المعروف نوری میاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عرس مبارک بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں ملک و ملت کے علماءو مشائخ اور بڑی تعداد میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ ، مجلس مزاراتِ اولیاء اور مجلس برائے کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں تشریف لائے ہوئےاکابر علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفۃً پیش کیں ۔ ذمہ داران نے بالخصوص سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ حضور قبلہ پروفیسر سید امین میاں قادری برکاتی ، سید نجیب حیدر میاں قادری برکاتی اور مبلغ اسلام حضرت مفتی محمد عبدالمبین نعمانی قادری مصباحی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق گفتگو ہوئی مشائخ کرام نے خدمات دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا، اور دعوتِ اسلامی و بانی دعوتِ اسلامی کے حق میں دعائیں کیں۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)