27 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورہ، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری نے مدنی
پھول دیئے
Mon, 17 Feb , 2020
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے
تحت 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے گزشتہ ماہ کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے مزارات پر خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد شان عطاری ، ڈویژن مشاورت حیدرآباد)