دعوت اسلامی  کی مجلس مزارات اولیاء و مجلس رابطہ بالعلماء ہند کے نگران صدام حسین عمادی عطاری نے رکن مجلس کے ہمراہ 13جنوری 2020ء بروز پیر حضرت شاہ عالم و قطب عالم اور دیگر بزرگان دین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نگران مجلس نے احمد آباد ہند میں امامت کورس کے طلبہ کے درمیا ن سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ و مجلس مزارات اولیاء کی اہمیت و افادیت بیان کی،نگران مجلس نے ہند مشاورت میں بھی شرکت فرمائی۔(رپورٹ : محمد صلاح الدین عطاری مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ و مجلس مزارات اولیاء دہلی ریجن )


حضرت علامہ پیر غلام علی قادری رضوی اوکاڑوی کے مزار شریف پر حاضری

صاحب مزار کے صاحبزادگان سے ملاقات

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمّہ داران نے 8جنوری 2020ء کوپاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ میں واقع حضرت علامہ پیر غلام علی قادری رضوی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔ ذمّہ داران نے صاحب مزار رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان (مفتی فضل الرحمٰن قادری رضوی اوکاڑوی صاحب، مولانا حمزہ اوکاڑوی قادری رضوی صاحب ، مفتی غلام یٰسین قادری رضوی اوکاڑوی صاحب)سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت 5جنوری2020ء بروز اتوار  فیصل آباد زون جڑانوالہ کابینہ دربار شریف سید عبدالغفور شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ وہاں کے گدی نشین میاں سردار علی قادری کے صاحبزادے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری،مجلس مزارات اولیاءفیصل آباد ریجن) 


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے 6 جنوری2020 ء بروز پیر شریف سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ کے   عظیم بزرگ حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ساتھ ہی جامعۃ المدینہ فیضانِ صدرالشریعۃ بنارس کا وزٹ کیا جہاں اساتذۂ کرام سے ملاقات اور مدنی مشورہ ہوا نیز طلبہ کرام کےمدنی حلقے میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری ، خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت 3 جنوری2020 ء بروزجمعۃالمبارک   فیصل آباد زون میں رکنِ ریجن اور رکنِ زون نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مفتی محمد امین نقشبندی مجددی قادری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔ ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی ،صاحبزادگان اور عرس میں شرکت کرنے والے دیگر علما و مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)


جھنگ زون میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی  مزارات اولیا پر حاضری،زائرین سے ملاقات

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمّہ داران نے یکم جنوری 2020ء کوفیصل آباد ریجن جھنگ زون میں حضرت سید باوا فقیر علی شاہ سرکار اور حضرت سید بابا محمد شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہما کے مزار شریف پر حاضری دی۔ ذمّہ داران نے مزار شریف پر آنے والے زائرین سےملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمّہ داران نے اعراس میں مدنی کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔(رپورٹ: دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاء)

بریلی شریف ہند میں   واقع مزارِ اعلیٰ حضرت پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی حاضری

فاتحہ خوانی و ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا

تفصیل:

دعوت اسلامی کےنگرانِ دہلی ریجن،نگرانِ زون دہلی، نگرانِ زون لکھنؤسمیت دیگر ذمّہ داران نے ہند کے شہر بریلی شریف میں سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف حاضری دی۔ ذمہ داران نے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی، نعت و منقبت خوانی کی جس کے بعد دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ : محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماءوالمشائخ،ہند)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے زون ذمّہ دار نے کھاریاں کابینہ کے علاقےجنڈانوالہ میں حضرت پیر سیّد سید حسین شاہ اور حضرت پیر سید امداد حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہما کےمزار پر حاضری دی ۔زون ذمّہ دار نے مزار شریف کے سجادہ نشین سید صادق حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری،مجلس مزاراتِ اولیاء)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے زون ذمّہ دار نے کشمیر ضلع میر پور کے علاقے سموال شریف میں حضرت حافظ محمد مقیم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی ۔ زون ذمّہ دار نے مزار شریف کے سجادہ نشین حافظ خالد محمود صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مزار شریف سے متصل مسجد میں بعد نمازِ ظہر درس کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:ثناءاللہ عطاری، مجلس مزارات اولیاء)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حیدر آباد میں واقع حضرت سیدنا عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حاضریِ مزار کے آداب سکھائے۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مزارپر حاضری دی۔(رپورٹ: محمد شان عطاری،ڈویژن مشاورت حیدر آباد)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مزارات ِ اولیا کے زون ذمّہ دار نے 18 دسمبر 2019ء بروزبدھ کشمیر ضلع میرپور کے علاقہ کھڑی شریف میں  حضرت پیر شاہ غازی قلندر قادری اور حضرت میاں محمد بخش قادری رحمۃاللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی اور مدنی حلقے لگائے جس میں زائرین اور اہل ِعلاقہ کو نیکی کی دعوت دی۔ بعد نماز عصر علاقائی دورہ کیا جس میں دکانداروں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔ زون ذمّہ دار نے اسی مقام پر ڈسٹرکٹ مینیجر پرویز اقبال سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیا)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءومزارات اولیاء کے تحت ریجن ذمّہ دار اور رکنِ کابینہ ملتان نے ڈیرہ غازی خان کی بستی بڈھن میں واقع حضرت گل محمد فیضی چشتی نظامی شاہ جمالی اور حضرت محمد اعظم شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہم کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے سجادہ نشین عطاء محمد شاہ جمالی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:سید عمار الحسن مدنی،مجلس مزارات اولیاء)