27 شوال المکرم, 1446 ہجری
حضرت امام علی الحق شہیداور پیر سید محمد ادریس
المعروف شاہ جی بابا کے مزار شریف پر حاضری
Mon, 20 Jan , 2020
5 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کےتحت زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے سیالکوٹ میں حضرت
امام علی الحق شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار
پر حاضری کی سعادت حاصل کی اور زائرین کے درمیان درس کا اہتمام کیا اور انہیں ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
حضرت پیر سید محمد ادریس المعروف شاہ جی بابا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار
پر بھی حاضری دی اور سجادہ نشین پیر سید
حافظ محمد تصدق شاہ صاحب سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے سید صالحین شاہ صاحب کو
درس نظامی (عالم کورس)کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے درس نظامی کرنے کی نیت کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ: دانیال عطاری،
مجلس مزارات اولیاءفیصل آباد ریجن)