مجلس مزارات اولیاء و مجلس تعویذاتِ عطاریہ کے تحت لاہور میں واقع   حضرت سیدنا میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف کے احاطے میں دعائے صحت اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں 100 کے قریب زائرین نے شرکت کی اور اپنے مسائل کے حل کے لئے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کئے دعائے صحت اجتماع کے شرکا نے استخارے بھی کروائے۔ اجتماعِ کے اختتام پر ریجن ذمہ داراور نگران زون حاجی نعیم عطاری نے مزار شریف پر حاضری دی اور اجتماعی طور پر دعا بھی کی۔ دعائے صحت اجتماع کی برکت سے مزار شریف پر اب ان شاءاللہ مستقل تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی بستہ لگایا جائے گا۔( رپورٹ :دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر ذمہ دار)