گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاءکے تحت شاہکوٹ کابینہ میں رکن زون، رکن ریجن اور ڈویژن نگران و دیگر اسلامی بھائیوں نے حضرت سید پیر ذاکر حسن شاہ گیلانی قادری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت شاہ محمد اکمل عبدالکریم چشتی صابری قادری رحمۃ اللہ علیہ و دیگر مزارات اولیاء پر حاضری دینے اور فاتحہ خوانی کرنے کی سعادت حاصل کی اور ان مزارات کے متولی صاحبان سے ملاقاتیں بھی کیں اور گدی نشین صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران اسلامی بھائی سے ڈویژن میں موجود مزار شریف پر مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاءفیصل آباد ریجن)