27 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مزارات ِ اولیا کے تحت11 فروری بروز
منگل فیصل آباد ریجن سانگلہ ہل شہر میں
پیر طریقت رہبر شریعت استاذ العلماحضرت پیر محمد صدیق مجددی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر
حاضری کا سلسلہ ہوا ،اس موقع پرمفتی اظہار القیوم صدیقی صاحب (جانشین)سے ملاقات ہوئی اور اُن کےچچا کے انتقال پر تعزیت اور
فاتحہ خوانی کی،مفتی صاحب نے امیر ِاہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے لیے
تعزیتی پیغام بھی ریکارڈ کروایا،نیز مزار شریف پر مدنی کام کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا ۔ ( رپورٹر:دانیال عطاری مجلس مزارات اولیافیصل آباد ریجن)