27 شوال المکرم, 1446 ہجری
فقیہ اعظم حضرت مفتی نور اللہ نعیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ
عرس کا اہتمام
Tue, 3 Mar , 2020
5 years ago
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء
کے تحت آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ رضویہ بصیر پور شریف میں فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا نور اللہ نعیمی
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمجلس کے رکنِ ریجن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضر ہوکر اجتماعی ذکر و نعت اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مدرستہ
المدینہ کے طلبائے کرام نےمزار شریف پر قراٰن خوانی کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر مفتی محب اللہ
نوری قادری صاحب اور عرس میں تشریف لا ئے ہوئے
دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاء)