مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت 3 نومبر بروز منگل 2019 ء کو فیصل آباد ریجن پاکپتن زون بصیر پور کابینہ کی  ڈویژن حجرہ شاہ مقیم میں ڈویژن نگران اور اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبہ کے حوالے سے مدنی مشورے کا سلسلہ رہا ۔مدنی مشورے میں مجلس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئےمفید مشوروں اور اصلاحی نکات کا تبادلہ ہوا۔ ذمہ داران نے حضرت سید بہاؤالدین گیلانی المعروف سخی دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور مدنی حلقہ لگاتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ:دانیال عطاری ،مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت کراچی میں واقع حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کےمزار شریف پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مزار شریف پر آنے والے زائرین نے شرکت کی۔ریجن کراچی ذمّہ دار مجلس مزارات اولیاء نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو حاضری مزار کے آداب سکھائے۔(رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، کراچی)


28نومبر 2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمّہ دار اور کابینہ ذمّہ داران نے سیالکوٹ میں حضرت سید حافظ محمد ادریس شاہ المعروف شاہ جی بابا رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ذمّہ داران نے سجادہ نشین سید حافظ محمد تصدیق شاہ سے ملاقات کی اور مجلس مزارات اولیاء اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔حضرت نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء)

دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت زون ذمّہ داران نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ بہگام شریف ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے مزار شریف پر حاضری دی جہاں انہوں نے  گدی نشین سید آغا بیدار بخت گیلانی اور ان کے صاحبزادے سید حافظ ابن الحسن شاہ، سید شبیع الحسن شاہ اور سید وجیہ الحسن شاہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء سمیت دیگر مجالس کا تعارف پیش کیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔سید حافظ ابن الحسن شاہ نے جامعۃ المدینہ میں درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء)

دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت منڈی بہاؤالدین کابینہ بھکھی شریف میں حضرت پیر سید جلال الدین شاہ مشہدی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمّہ دار اور مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔(رپورٹ: محمد دانیال عطاری، مجلس مزارات اولیاء)


پچھلے دنوں مجلس مزاراتِ اولیاء  کے تحت ڈویژن پیرمحل گوجرہ کابینہ میں مدنی کاموں ( رکن شوری کے اجتماع کی تیاری، ،تاجران اور شخصیات اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت ،نگران کابینہ سے ملاقات ومشاورت اور چند مزارات اولیاء پر حاضری)کا سلسلہ رہا۔ چند مزارات کے نام یہ ہیں: سیدپیربابا والی شاہ گیلانی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، سیدعنایت محی الدین شاہ قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ،حضرت مولانا یوسف علی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔

ان مزارات پر حاضری کے ساتھ ساتھ وہاں کے گدی نشین صاحبان اور زائرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا جس کے دوران انہیں دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔( رپورٹ: دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس  مزارات اولیا کے تحت پچھلے دنوں پنجاب علاقے پیر محل میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون گوجرہ کابینہ اور رکن کابینہ نے شعبے کے حوالےسے اہم امور پر مشاروت کی ۔ ذمہ داران نے شہنشاہ ِپیر محل حضرت سخی بابا عبد اللہ شاہ قلندر پاک رحمۃ اللہ علیہ اور بابانکےشاہ والی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ (رپورٹ: دانیال عطاری رکن زون پاکپتن زون)


پچھلے دنوں ہند کی دہلی کابینہ میں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قطب الاقطاب کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں مفتی مکرم صاحب، مولانا جاوید نقشبندی صاحب، مولانا بختیار صاحب، زون، کابینہ اور ڈویژن کے اراکین سمیت دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ و مزاراتِ اولیاء کے تحت نگرانِ زون نے ”اختیارات مصطفٰی ﷺ“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ااور شر کا کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے حاضری مزار کے آداب سکھائے۔ اجتماع کے اختتام پر تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد نصب العین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)


استاذالعلماء حضرت مولانا الحاج مفتی غلام نبی سیالوی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمّہ داران نے ان کے مزار شریف پر حاضری دی ۔ جہاں انہوں نے مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے زائرین کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دی۔حلقے کے اختتام پر ذمّہ داران نے مفتی محمد مسعود احمد سیالوی چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔مفتی صاحب نے دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی کیں۔(رپورٹ: غلام شبیر عطاری، مجلس مزارات اولیاء)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے نگران نے نگران کابینہ کےہمراہ ہندکے شہر  دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاءرحمۃ اللہ علیہکے مزارشریف پر سجادہ نشین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دسمبر 2019ء کو مزار شریف پر ہونے والے سالانہ عرس کے سلسلے میں مشورہ کیا۔ذمّہ داران نے سجاد نشین کو دار المدینہ آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:نصب العین عطاری، مجلس مزارات اورلیاء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء  کے تحت 17اکتوبر2019ء بہگام شریف ملکوال میں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے رکن زون مزارات اولیاء کے ہمراہ مزارشریف پر قراٰن خوانی کی نیز مزار شریف پر حاضری اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ بعد ازاں ذمہ داران نے سجادہ نشین پیرسید آغا بیدار بخت جیلانی صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے پیش کیا۔(رپورٹ،محمد ثناء اللہ عطاری،مجلس مزاراتِ اولیاء)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت  پاکپتن شریف میں شیخ الحدیث محدث اعظم حضرت مولاناعبد الرشید قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پر قراٰن خوانی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ،ناظمین ،دعوت اسلامی کی ذ مّہ داران اورزائرین مزار نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور حاضری مزار کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:محمد شبیر عطاری،مجلس مزاراتِ اولیاء)