29 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں ہند کی دہلی کابینہ میں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قطب الاقطاب کانفرنس کا انعقادکیا
گیا جس میں مفتی مکرم صاحب، مولانا جاوید نقشبندی صاحب، مولانا بختیار صاحب، زون، کابینہ
اور ڈویژن کے اراکین سمیت دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء والمشائخ و مزاراتِ اولیاء کے تحت نگرانِ زون نے ”اختیارات مصطفٰی
ﷺ“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ااور
شر کا کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے حاضری مزار کے آداب سکھائے۔ اجتماع کے
اختتام پر تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد نصب العین عطاری،
مجلس رابطہ بالعلماء)