راجن پور ہند میں عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے 121ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغازہوگیاہے۔آپ کے عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کی کاوش سے مکتبۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی ) کا بستہ بھی لگایا گیا ہے جس پر المدینۃ العلمیۃ کی شائع کردہ کتب و رسائل انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔یاد رہے!راجن پور میں باقاعدہ مکتبۃالمدینہ قائم ہے جہاں المدینۃ العلمیۃ کی شائع کردہ کتب و رسائل اور پچپن سے زائد درسی کتب و عربی شروحات انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔(عمار عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)