دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت 7اکتوبر2019ء  کو کلفٹن کراچی میں قائم حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف میں یوم شہیدانِ عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضانِ عبداللہ شاہ غازی کے طلبۂ کرام سمیت مجلس مزاراتِ اولیاء کے ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ قراٰن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی اوردعا کا سلسلہ بھی ہوا۔