جنوبی پنجاب تونسہ شریف میں 5، 6، 7 صفرالمظفر 1441ھ کو حضرت شاہ سلیمان تونسوی المعروف پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس بڑی مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔عرسِ پاک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف کے احاطے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مزار شریف میں آنے والے زائرین سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ملتان ریجن مجلس مزارات اولیاءکے ذمّہ دار نے”شان اولیاء اور دعوت اسلامی کا اندازِ تبلیغ اور دینی خدمات“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ میں دلوائیں اور علم ِدین کا مسافر بنا کر ان کے اعمال و عقائد کا تحفظ یقینی بنائیں۔ (رپورٹ،سید عمار الحسن مدنی،ریجن ذمہ دار مجلس مزاراتِ اولیاء ملتان)