اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے107 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک بہت ہی پیارا شعبہ” مجلس مزارات ِاولیا“ بھی ہے جس کے تحت جو زائرین مزارات پر حاضر ہوتے ہیں انہیں مزار پر حاضری کا طریقہ بیان کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزارات پر دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان نماز کورس، فرائض علوم کورس اور قافلوں میں بھی سفر کروائے جاتے ہیں تاکہ دعوتِ اسلامی کا پیغام شہر شہر نگر نگر پہنچے۔ اسی حوالے سے فیصل آباد ریجن شاہ کوٹ میں مجلس مزارات اولیا کے تحت حضرت بابا مراد علی شاہ صاحب المعروف بابا نو لکھ ہزاری رحمۃ اللہ علیہ کے دربار عالیہ پر محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری، ایم پی اے عاطف، صاحب دربار شریف کے گدی نشین علی رضا اور دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا اور دیگر ذمّہ داران نے مدنی چینل کی رپورٹنگ ٹیم کے ہمراہ حاضری دی فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری کا دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مزارات پر سنّت کا فروغ اور قراٰن کا فروغ دعوتِ اسلامی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

اسی طرح مجلس مزارات اولیاء کے تحت لاہور کے علاقے صدر میں واقع حضرت میاں میر سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مزار پر آنے والے زائرین کو مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بتایا گیا اور انہیں نیکی کی دعوت دی گئی۔علاوہ ازیں مزار شریف پر مجلس کے اسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا بھی فرمائی۔