دعوتِ اسلامی کی مجلس  مزاراتِ اولیاء کے ذمّہ داران نے رکن ریجن مجلس مزاراتِ اولیاء کے ہمراہ 21ستمبر2019ء کو حضرت سید عبداللطیف شاہ کاظمی قادری رحمۃ اللہ علیہ المعروف امام بری سرکار (کشمیر) کے مزارمبارک پرحاضری دی۔ مزار شریف کے اطراف میں مدنی حلقہ لگایا اور آنے والے زائرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب بھی دلائی ۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے دربار مینجر اوقاف سے ملاقات کی اور مجلس مزارات اولیاء کاتعارف بھی کروایا۔(رپورٹ،دانیال عطاری ،مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)