دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت سلطانُ العارفین حضرت خواجہ سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف کے احاطے میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے آنے والے زائرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں مزار شریف میں آنے والے زائرین میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔