مجلس مزاراتِ اولیاء کے رکن زون، رکن ریجن اور دیگر ذمہ داران پر مشتمل وفد نے عرس مبارک حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر دربارِ فریدیہ کے سجادہ نشین، شہزادۂ بابا فرید الدین حضرت مولانا دیوان احمد مسعود فاروقی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ مولانا دیوان احمد مسعود فاروقی صاحب نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کودین اسلام کی پُر خلوص خدمت کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔