پاکپتن شریف میں حضرت سیدنا بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے777ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 25 ذی الحجۃ الحرام ہوچکا ہے۔ آپ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلا می کی مجلس مزاراتِ اولیاء بھی اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ اس مجلس کے تحت 02اور 03 ستمبر 2019ء بروز پیر اور منگل مزار شریف کے احاطے میں قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزار شریف کے قرب و جوار میں 12 ماہ کے مسافرین کی جانب سے مدنی حلقے اور چوک درسوں کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ زائرین کو نماز کے بنیادی مسائل بھی بتائے جارہےہیں۔ یاد رہے کہ حضرت سیدنا بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کی سب سے بڑی رسم ”بہشتی دروازے کی قفل کشائی“ 05 ستمبر کو کی جائے گی اور عرس کا سلسلہ 10 ستمبر تک جارہی رہے گا۔