دعوتِ اسلامی کی مجلس مزرات اولیاء کے تحت  صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں محبوبینِ عطار کے مزارات پر ماہانہ مزار اجتماع ہواجس میں ذمّہ دارن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔علاوہ ازیں مزارات شریف میں فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا جس میں محبوبینِ عطار و ہمشیرہ ٔ عطار کے لئے بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔