پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل وزیرآبادضلع گوجرانوالہ میں واقع سلہو کے شریف میں شعبہ مزاراتِ اولیاءدعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی پیر سیّد غلام حسین شاہ علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری ہوئی جہاں انہوں نے سجادہ نشین پیر سیّد نعیم رضا شاہ صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین کو شعبہ مزاراتِ اولیاء کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپوٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)