پچھلے دنوں پاکستان کے گڑھ موڑ ٹاؤن ضلع جھنگ میں حضرت سیّدنا سخی سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کےموقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمزار شریف میں مختلف دینی کاموں کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کورس کروایا اور انہیں چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)