28 اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی بھائیوں کو ذمہ داران کی تقرری کرنے کا ہدف دیا گیا نیز مدنی مرکز کی طرف سے ملنے والے اہداف کاجائزہ لیتے ہوئے مزارات اولیاء پر روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور ڈونیشن سیل لگانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ شرکا کو شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی سے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر 2 ستمبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں بروقت انٹری کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی ۔ مزید پیشگی اور عملی جدول کی انٹری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر پُر کرنے کا ذہن دیا ۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)