عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر 2 کراچی کے مراد میمن ٹاؤن میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ٹاؤن شہریار عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنےکے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے مراد میمن ٹاؤن کے مشہور و معروف مزار حضرت سیّد ابراہیم شاہ بخاری علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور مزار ِانتظامیہ سمیت امامِ مسجد سے ملاقات کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)