28 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں گوجرانوالہ ڈویژن نارووال شہر میں حضرت
پیر سید بابا شہسوار گیلانی قادری شمس غوث علیہ رحمہ کے مزار شریف پر ڈسٹرکٹ ذمہ
دار اور ڈویژن ذمہ دار نے حاضری دی اور سجادہ نشین پیر سید اظہرالحسن شاہ گیلانی صاحب
سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار انعام
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات
بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
رپورٹ دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)