عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین
زکریا ملتانی کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد
پاکستان کے شہر ملتان میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین
زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں
موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ مزار شریف پر
قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ زائرین کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی
لگایا گیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
قاری محمد سلیم عطاری نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف سیّد ایاز الحسن سمیت اسٹاف کے
دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)