14 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مزاراتِ اولیا کی جانب سے شجاع آباد جلال پور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور شجاع آباد جلال پور میں تقریریاں مکمل کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے نیز علاقوں میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر بھی مشاورت ہوئی۔( رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مزار تِ اولیا کے زیرِ اہتمام تحصیل شجاع آباد میں صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پیر پھول شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

مزار شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد مزار شریف کےسجادہ نشین علی طاہر قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے تحت مزار شریف کے احاطے میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانےاور عرس پر محفلِ نعت منعقد کرنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ ( رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


11 دسمبر 2022ء بروز اتوار شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ماڑی پورکیماڑی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا پیر حاجی غائب شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں ماہانہ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار محمد مبشر عطاری مدنی نے ”مزار شریف پر حاضری کے آداب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیاجبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2022ء بروز پیر ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کا ہفتہ وار حلقہ لگایا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھنے کے بعد ٹاؤن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ”نماز کی پابندی کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ساہیوال ڈویژن  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار محمد انعام عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیانیز مزارات پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مٹھن شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت عرسِ حضرت خواجہ عبدالکریم کوریجہ رحمۃاللہ علیہ کےحوالے سے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں، شعبے کے ڈویژن ذمہ، شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ داراور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ثناء خوانوں نے شرکت کی نیز محفل کے بعد اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔بعدازاں صاحبزادہ خواجہ محمد فرید کوریجہ نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ گجرات میں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سیّد قطب علی شاہ قادری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سیّد مقبول حسین شاہ علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ (رپورٹ:شعبہ مزارات ولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


07 دسمبر 2022ء کو کراچی سٹی ، ڈسٹرکٹ ملیر02 لنک روڈ کاٹھور میں حضرت سیدنا غلام نبی شاہ کشمیری المعروف سمندری بابا رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰن خوانی و اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ عطاری نے ”شانِ اولیاء کرام “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز حاضرین کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق پنجگانہ نماز پابندیِ وقت کیساتھ ادا کرنے اور راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اجتماعِ ذکرونعت کے بعد ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحب مزار کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا گیا ۔

اسکے علاوہ نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ عطاری ، کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری ، نگران ٹاؤن ثناء اللہ عطاری اور عبد المتین عطاری نے مزار ہٰذا کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : شہزاد احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


07 دسمبر 2022ء کو کراچی سٹی ، ڈسٹرکٹ ملیر02 لنک روڈ کاٹھور میں حضرت سیدنا غلام نبی شاہ کشمیری المعروف سمندری بابا رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء ، دعوت اسلامی کے تحت مختلف کورسز (طہارت کورس، فیضانِ نماز کورس)کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے مزار پر آنے والے زائرین کو انفرادی کوشش کرکے کورسز میں شرکت کروائی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سمندری بابا کے بھتیجے صاحبزادہ مجید شاہ صاحب سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں جس پر صاحبزادہ مجید شاہ صاحب نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خدمات اور دعوت اسلامی کی کوششوں کو خوب سراہا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : شہزاد احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


شعبہ مزاراتِ اولیاءدعوتِ اسلامی کے تحت 8 دسمبر 2022ء بروز جمعرات کراچی سٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر ٹاؤن 1 میں حضرت سیدنا سخی سلطان شاہ بخاری المعروف عمر شاہ غازی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیاگیاجس میں منیجر اوقاف شعیب خان، محمد فہیم، مزار انتظامیہ عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں (ڈسٹرکٹ ساؤتھ ذمہ دار حاجی محمد یوسف عطاری ،مولانا محمد جامی رضا عطاری مدنی،محمد گلاب عطاری)  نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ یوسی مشاورت محمد دلاور چشتی عطاری نے ”کرامتِ اولیاء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار انتظامیہ سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرات کے گاؤں وڑائچانوالہ میں پیر سید حاکم شاہ رحمۃُاللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور وہاں سجادہ نشین سید عبیر حیدر سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین سید عبیر حیدر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور آخر میں انہیں تحفے میں ماہِ دسمبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے عارف والا میں پیر منظور احمد شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں پیر منظور احمد شاہ صاحب کے سجادہ نشین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اِن کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر سجادہ نشین نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب پاکپتن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے بابا محمد شفیع رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔مزار شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد مزار کے متولی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)