2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
نارووال
میں ذمہ داران نے سجادہ نشین سید اظہر الحسن گیلانی سے ملاقات کی
Sat, 14 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے
دنوں نارووال میں دعوتِ اسلامی کےتحت رفیق عطاری (صوبائی ذمہ
دار شعبہ مزارات اولیاء و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ) اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
سجادہ نشین خانقاہ عالیہ کُلی شریف سید اظہر الحسن گیلانی المعروف چن پیر سرکار سے
ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزارات پر کئے جانے والے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کے
کتب و رسائل تحفے میں پیش کی جبکہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی اور صوبائی مرکز لاہور جوہر
ٹاؤن وزٹ کی دعوت پیش کی۔
پیر
سید اظہر الحسن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے
نوازا۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)