پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ راولپنڈی، تحصیل گوجرخان، گاؤں کلیام اعوان شریف میں حضرت خواجہ فضلُ الدین چشتی صابری کلیامی علیہ
الرحمہ
کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شعبہ
مزاراتِ اولیا دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس
موقع پر اسلام آباد صوبائی ذمہ دار یاسرعرفات عطاری مدنی اور صوبۂ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار
محمد انعام عطاری نے وہاں موجود سجادہ ٔ نشین
محمد شعبان فرید چشتی صابری کلیامی صاحب سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران انہیں ملک و بیرونِ ملک
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات دیں نیزمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر سائیں محمد شعبان فرید
چشتی صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ذمہ داران نے جنوری 2023ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور
مجموعہ رسائل پیکج تحفے
میں پیش کیا۔
٭بعد نماز
ِفجر مزار شریف سے متصل مسجد میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز پڑھنے کے مسائل اور مزار شریف پر حاضری دینے کا اسلامی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)