2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزار تِ اولیا کے زیرِ
اہتمام تحصیل شجاع آباد میں صوبائی ذمہ
دار انعام عطاری نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ پیر پھول شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
مزار
شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد مزار شریف
کےسجادہ نشین علی طاہر قادری صاحب سے
ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و سماجی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے تحت مزار شریف کے احاطے میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانےاور عرس پر
محفلِ نعت منعقد کرنے کے سلسلے میں گفتگو
ہوئی۔ (
رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)