2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صاحبزادہ
ابوالطاہر محمد نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی
Thu, 2 Mar , 2023
1 year ago
27فروری
2023ء بروز منگل پاکپتن شریف کے محلہ پیرکریاں میں
پیر طریقت صاحبزادۂ ابوالطاہر محمد نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اس
موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔بعدازاں شعبہ
مزاراتِ اولیا کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی
بھائی نے صاحبزادۂ محمد ریاض احمد طاہر نقشبند صاحب سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو خوب سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)