24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ
مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شیخ القراٰن حضرت مولانا عبدالغفور
ہزاروی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس دوران ذمہ داران نے سجادہ
نشین صاحبزادہ محمد عارف ہزاروی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ذمہ داران نے سجادہ نشین کو شعبہ مکتبۃالمدینہ
دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)