شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں خانیوال ڈسٹرک کا شیڈول رہا۔

اس دوران انہوں نے قصبہ سرائے سدھو میں یو سی نگران سیّد وجاہت حسین عطاری سے ملاقات کی اور مزاراتِ اولیاء پر ذمہ داران کا تقرر کیا نیزمزار شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن سیل لگانے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار سیّد اکمل عطاری اور صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے میاں اسلام الدین علیہ رحمۃاور حافظ ذکریا علیہ رحمۃ کے مزار پر حاضری دی جبکہ وہاں کے سجادہ نشین جناب میاں مختار احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا اور دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

بعدازاں سالانہ عرس کے موقع پر مزار میں محفلِ میلاد ، قراٰن خوانی، درس و بیان اور ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کے حلقے منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)