19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مزاراتِ اولیاء
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالجبار
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم دربار سیّد
پیر زین الدین آغا گیلانی، دربار حضرت دوکانی بابا اور دربار بادشاہ آغا زرغون روڈ رحمۃاللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے گدی نشین اور مزار انتظامیہ سے
ملاقات کی نیز انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔بعدازاں
ذمہ داران نے زائرین کے درمیان سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)