2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
11
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزارات اولیا کے تحت ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار ثناءُاللہ
عطاری نے چکوڑی شریف، ڈسٹرکٹ گجرات میں واقع حضرت صاحبزادہ محمد امین فاروقی علیہ
رحمہ
کے مزار پر حاضری دی۔
اس
موقع پر ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین
صاحبزادہ مولانا حسیب الامین فاروقی سیالوی سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہِ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ
: دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)