کوٹ مٹھن خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ
عُرس کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
02نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام کوٹ مٹھن
شریف میں خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا۔
اس عُرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کےمقامی
مدرستہ ُالمدینہ کےطلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات
نے شرکت کی نیز مدرستہ ُالمدینہ کےطلبۂ کرام نے مزار پر
قراٰن خوانی کی جبکہ باگاہِ رسالت میں سید خالد رضا عطاری نے نعتِ رسول ِمقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کیا اور نگرانِ ملتان مشاورت محمد راشد عطاری نے اولیائےکرام کی سیرت پرسنتوں بھرابیان کیا۔
بعد بیان فاتحہ خوانی اور درود و سلام کا نذرانہ
پیش کیااور مزارِ ہذا کے سجادہ نشین نے
نگران ملتان مشاورت سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔ ( رپورٹ: ساجد رسول عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)