خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی
کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے
بذریعہ انٹرنیٹ USA اور اٹلی کے ملک ذمہ داران کی مختلف اوقات میں الگ الگ میٹنگز ہوئی۔
معلومات کے مطابق اِن میٹنگ میں نگرانِ شعبہ
مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ
داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے
جائیں؟٭ غیر
فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔
ان میٹنگز کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق USA میں تعویذات بائی پوسٹ سروس کا جلد آغاز کیا
جائے اور روحانی علاج کورس کرواکر مزید
نئے بستے لگائے جائیں گے۔
بعدازاں
شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami